۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
ترجمه کتاب تاریخ تشیع به زبان اردو

حوزہ / حجۃ الاسلام والمسلمین غلام حسن محرمی کی کتاب تاریخ تشیّع (ابتدا سے غیبت صغریٰ تک) کا اردو زبان میں ترجمہ زیورِ طبع سے آراستہ ہو کر منظر عام پر آ گیا ہے۔ اسے اہلبیت ورلڈ اسمبلی (مجمع جہانی اہل بیت علیہم السّلام) کے پبلشر نے ہندوستان میں شائع کرنے کی سعادت حاصل کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حجۃ الاسلام والمسلمین غلام حسن محرمی کی کتاب تاریخ تشیّع (ابتدا سے غیبت صغریٰ تک) کا اردو ترجمہ زیورِ طبع سے آراستہ ہو کر منظر عام پر آ گیا ہے۔ یہ کتاب اہلبیت علیہم السّلام ورلڈ اسمبلی کی کوششوں سے ہندوستان میں شائع ہوئی ہے۔

اس کتاب کی 8 فصلیں ہیں جو 29 دروس پر مشتمل ہیں۔ ان دروس میں شیعہ مذہب کی مختلف زاویوں سے شناخت کرائی گئی ہے۔ اس کتاب میں مصنف نے مندرجہ ذیل موضوعات پر بحث کی ہے "پیدائش تشیّع کے مآخذ، تشیّع کے تاریخی ادوار، شیعوں اور علویوں کے قیام، تشیّع کی میراث علمی اور تشیّع کے پھیلنے میں شعراء کا کردار"۔

واضح رہے کہ مصنف کی نظر میں تشیّع کی تاریخ، اسلام کی تاریخ سے جدا نہیں ہے کیونکہ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے امت اسلامی کو اپنے جانشینوں کا تعارف کرایا۔ انہی کے ذریعہ تشیّع پھیلی اور یہ تشیّع، اسلامِ نبوی کا ہی تسلسل ہے۔

مذکورہ کتاب کا اردو زبان میں ترجمہ حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید نسیم رضا آصف نے کیا ہے۔ یہ کتاب 353 صفحات پر مشتمل ہے اور اسے اہلبیت ورلڈ اسمبلی کے پبلشر نے ولایت پبلشرز کے تعاون سے ایک ہزار نسخوں کی تعداد میں ہندوستان میں شائع کیا ہے۔

خواہشمند افراد یہ کتاب شہر قم میں اہلبیت ورلڈ اسمبلی کے دفتر سے حاصل کر سکتے ہیں یا درج ذیل نمبر پر رابطہ کر کے گھر بھی منگوا سکتے ہیں: 02532131307

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .